آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز 

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویڑن) سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ جاری کریک ڈاؤن کے دوران آئیسکو کی ریکوری ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے1لاکھ 5ہزارسے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے2ارب69کروڑ72لاکھ 50ہزارکے واجبات وصول کیے۔ آئیسکو ریکوری ٹیموں کو ایف آئی اے، پولیس اور دیگر اداروں کا بھرپور تعاؤن حاصل ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی پریشر میں آئے بغیر ریکوری مہم کو جاری رکھیں گے اور استعمال شدہ یونٹس کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن