اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان و سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی مضبوط علامت ہیں وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتویں مرتبہ خطاب کرنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر ہیں ملکی استحکام اور مسائل کے حل کے لیے صدر مملکت نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا آج سیاسی بونے آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوششیں کر رہیں ہیںعامر فدا پراچہ نے کہا کہ ماضی میں صدر مملکت کے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کئے فیصلوں نے تاریخ رقم کی ہے صوبائی خودمختاری ، این ایف سی ایوارڈ آغاز حقوق بلوچستان صوبہ خیبر پختونخواہ کو پہچان پارلیمنٹ کو تمام آ?ینی اختیارات کی منتقلی صدر مملکت کے اہم ترین کارنامے ہیں آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی و جمہوری حکمت عملی کے باعث آج مملکت پاکستان میں جہاں جمہوریت پنپ رہی ہے وہیں بیرونی ممالک خاص طور پہ دوست ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے سفارتی تجارتی و معاشی تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں خاصی مدد مل رہی ہے
آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی مضبوط علامت ہیں،عامر فدا پراچہ
Apr 19, 2024