پی پی 22 ضمنی الیکشن،اہلسنت و الجماعت کا مسلم لیگ( ن) کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ

تلہ گنگ (نامہ نگار )چکوال تلہ گنگ کے مشترکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 22کے ضمنی الیکشن میں اہلسنت و الجماعت نے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک فلک شیر اعوان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اس کا اعلان  ضلع چکوال کے امیر مولانا قاری اسد عرفان اور ضلع تلہ گنگ کے امیر قاری نذیر احمد نے  تلہ گنگ میں عاطف حسین اعوان کے گھر محلہ فاروق آباد میں منعقدہ اجتماع میں کیا انہوں نے کہا الیکشن میں ملک فلک شیر اعوان کی حمایت کریں گے اس سلسلہ کار کنوں کو بتا دیا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں ۔

ای پیپر دی نیشن