انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگاہوگیا۔

Apr 19, 2024 | 13:52

پاکستان میں کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے کا تھا۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 358 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 648 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 290 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں