معروف صوفی شاعر واصف علی واصف کے بیٹےکے اعزاز میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی طرف سے پیرس میں ایک شام کا اہتمام

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان کے معروف صوفی شاعر ،مصنف، اور کالم نگار واصف علی واصف کے بیٹے صاحبزادہ کاشف محمود کے اعزاز میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی طرف سے پیرس کے ایک معروف ریسٹورنٹ پر ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس میں بزنس فورم کے عہدیداران ، ادبی سماجی اور سیاسی افراد نے شرکت کی۔  پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہداران کی جانب سے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ مہمان کا استقبال کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد بزنس فورم کے چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے واصف علی واصف کے خوبصورت اشعار سے پروگرام شروع کیا اور وہاں موجود تمام احباب کا تعارف کروایا۔ چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے بہت سے اُتار چڑھاؤ اور  کامیابی میں حضرت واصف علی واصف کے اقوال سے مستفید ہونا شامل ہے۔جنرل سیکریٹری یاسر خان نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرستِ اعلی محمد ابراہیم ڈار صاحب اور صدر حاجی محمد اسلم چوہدری جوکہ غیر ملکی دوروں پر ہیں کی جانب سے اظہار خیال کیا اور تشریف لائے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ کاشف محمود نے واصف علی واصف کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کافی سارے واقعات حاضرین کے گوش گزار کیئے انکا کہنا تھا کہ حضرت واصف علی واصف نے اپنی تخلیقی زندگی میں لوگوں کو  قرآن و سنت کا درس دیا اور یہی انکی زندگی کا مقصد تھا،  واصف علی واصف  کا مقصد اپنی شاعری اور اقوال سے لوگوں کو اللہ کے نزدیک کرنا ہے ۔انہوں نے واصف علی واصف کی درویشی اور سادگی کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے اس موقع پر واصف  علی واصف کے اشعار بھی سنائے ، تقریب کے اختتام پر سنینئر رہنماء پاکستان بزنس فورم فرانس  شیخ زاہد فیاض اور چوہدری سلمان اسلم نے تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بزنس فورم فرانس پیرس میں اس طرح کی نشستوں کا اہتمام کرتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...