وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی شدید مذمت, وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو شاباش اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ کی زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا، پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔ ملک کے امن اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔