سوشل میڈیا پرایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنےکے معاملے پر پولیس کی لیگل ٹیم نے رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کےخلاف امریکی حکام سے باضابطہ رابطےکا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اےآئی جی لیگل نے خاتون پولیس آفیسر پرلگائے الزامات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت شہبازگل کےخلاف کارروائی کےلیے امریکی سفیرسےرابطہ کرے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں مقیم ڈاکٹرشہبازگل مذہب کی آڑ لے کرعوام کےجذبات کو مجروع کررہےہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کےزیرتفتیش مقدمات کو متاثرکرنےکی کوشش کی ہے۔مراسلہ کے مطابق خاتون پولیس آفیسر ڈاکٹر انوش مسعود سانحہ 9مئی کےمقدمات کی براہ راست انکوائری کررہی ہیں، پنجاب پولیس کو مطلوب شہبازگل کےخلاف امریکا میں بھی قانونی کارروائی کی جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب پولیس کی شکایت سےمتعلق مراسلےکوپاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کو بھجوائے گا۔
نفرت انگیزبیان: پنجاب پولیس کا شہباز گل کیخلاف امریکی حکام سے رابطے کا فیصلہ
Apr 19, 2024 | 15:55