پاکستان فن لینڈ تعاون کے تحت ووکیشنل ٹیلنٹ بوسٹ پروگرام

 پاکستان اور فن لینڈ نے باہمی تعاون سے1.5 ملین یورو گرانٹ پر مشتمل نوجوانوں کیلئے ووکیشنل ٹیلنٹ بوسٹ پروگرام پر کام شروع کردیا۔ فن لینڈ کے ترکوووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (Turku Vocational Institute) اور نیوٹیک(NUTECH) پاکستان کے جاری کردہ اس پروگرام کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا۔ یورپی یونین نے پاکستان فن لینڈ تعاون کے تحت تجویز کردہ ووکیشنل ٹیلنٹ بوسٹ پروگرام کی اجازت دیدی ہے۔ اس پروگرام میں ہوٹلنگ(Hospitality Services)، تعمیرات اور صحت جیسے شعبوں پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔یہ پروگرام نہ صرف نیوٹیک(NUTECH)  جیسے اداروں کویورپی یونین کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت کے معیار کو ہم آہنگ  کرے گا بلکہ ایک ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔ 

اس پروگرام کے تحت تربیت یافتہ افراد کی پہلی کھیپ اکتوبر 2025 تک روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے لیے فن لینڈجائے گی۔ ٹیلنٹ بوسٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمت میں آسانی ہوگی جس سے ان کی اوسط کمائی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔مذکورہ پروگرام خصوصی سرمایہ سہولت کونسل(SIFC)کی ملک کی اقتصادی بہتری کیلئے کثیر الجہتی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن