پنجاب میں نافذ دفعہ 144 کو نہ ماننے کا بیان، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور عمر مقبول نے شیر افضل مروت کو نوٹس جاری  کیا، ڈی ایم او نے شیر افضل مروت کو آج شام ساڑھے 6 بجے دفتر طلب کیا تھا،نوٹس بھیجنے جانے کے باوجود پیش نہ ہوئے۔شیر افضل مروت نے پنجاب میں نافذ دفعہ 144 کو نہ ماننے کا بیان دیا تھا، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر عمر مقبول کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوگی.امیدوار آج رات بارہ بجے تک کارنر میٹنگز اور جلسے ریلیاں نکال سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے والے امیداروں کے خلاف کاروائی ہوگی.قومی اسمبلی کے این اے 119 سے علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت 9 امیدوارں کے درمیان مقابلہ ہے۔پی پی 147 سے لیگی امیدوار محمد ریاض اور محمد خان مدنی سمیت 11 امیدوار مدمقابل ہیں. پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار محمد شعیب صدیقی اور محمد قیصر شہزاد سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں ۔پی پی 158 سے لیگی امیدوار چوہدری محمد نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الہی سمیت 22 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت 20 امیدوار مدمقابل ہیں ،
21 اپریل کو ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...