ٹامس برڈوچ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے

Aug 19, 2010

سفیر یاؤ جنگ
سنسناٹی (اے پی پی) ٹامس برڈوچ اورمارکوس بگڈاٹس سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ پہلے راونڈ کے میچ میں آسٹریلوی ٹاپ سیڈ لیٹن ہیوٹ نے کامیابی حاصل کرلی۔ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے راونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے پال ہنری میتھیو کو سٹریٹ سٹیس میں 6-4 اور6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں قبرص کے مارکوس بگڈاٹس نے برازیل کے تھامس بلوکی کو7-6,4-6,6-2اور7-4سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا پہلے راونڈ کے میچ میں آسٹریلوی ٹاپ سیڈ لیٹن ہیوٹ نے تائیوان لیوین ہن کوہرا کر دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
مزیدخبریں