پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہو رہا ہے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرل بان کی مون جنرل اسمبلی کواپنے دورہ پاکستان کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہونے والی تباہی کےحوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیکرامدادی کارروائیوں کے بارے حکمت عملی پرغور ہوگا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمدو قریشی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گےجبکہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن