مشہورچائنیز بیلے ڈانسر لِی کنُ زنِ کی زندگی پر بننے والی فلم  ماؤ لاسٹ ڈانسر کل امریکہ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی   

Aug 19, 2010 | 13:35

سفیر یاؤ جنگ
اس فلم کی ہدایات  اکیڈیمی ایوارڈ کے نامزد ڈائریکٹر بروس بیئرس فورڈ نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی گیارہ سالہ چینی لڑکے کن زن کے گرد گھومتی ہے جسےماؤ حکومت کے دور میں بیلے ڈانسرکی تربیت دی جاتی ہے۔ وہ اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کی بنا پراٹھارہ سال کی عمر میں امریکہ چلا جاتا ہے جہاں اسے بہت زیادہ شہرت ملتی ہے اور وہ ایک امریکن ڈانسر کی محبت میں  گرفتار ہو جاتا ہے ۔ جبکہ دوسری طرف امریکہ میں مستقل قیام پذیر ہونے کی وجہ سے چائنا میں اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ آسٹریلیا، امریکہ اورچین میں کی گئی ہے۔ ماؤ لاسٹ ڈانسر بیس اگست کو امریکی سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی ۔
مزیدخبریں