ملک میں بجلی کی طلب بڑھنے سے شارٹ فال میں اضافہ، جس کیوجہ سے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاوزکرگیا ۔

Aug 19, 2010 | 15:19

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چھ سو بیاسی میگا واٹ جبکہ طلب پندرہ ہزارآٹھ سوایک میگا واٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو آٹھ سومیگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آبی ذرائع سے چھ ہزار تین سو چار میگا واٹ، تھرمل سے ایک ہزار نوسوبانوے میگاواٹ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزارتین سوچوبیس میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیدا وار باسٹھ میگا واٹ  ہے۔ترجمان کے مطابق ملک میں ایک بار پھر بجلی کی طلب بڑھ جانے سے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام نے رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ میں اضافے پرتشویش کا اظہار کیا ہے ۔
مزیدخبریں