سپیکرسندھ اسمبلی نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ فلڈ کمیشن بننے سے متاثرین کی مشکلات آسان ہو نگی جبکہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔

حیدرآباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالتی کمیشن ضروربننا چاہئے اورغفلت برتنے والے افسران کو سزائیں
دینی چاہئیں ۔ سپیکر سندھ نثار کھوڑو
نے بتایا کہ متاثرین کی مدد کے لیے
دوسرے ممالک سے ڈاکٹرز آ رہے ہیں جبکہ پاکستانی ڈاکٹرز کو بھی آگے آنا چاہئیے ۔ سیلاب زدگان کی تکالیف ان کو دیئے جانیوالے ریلیف سے کہیں زیادہ ہیں تاہم صاف پانی ،خوراک اور چھت فراہم کرکے غموں میں ڈوبے ان لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے . ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ سیلاب کی تباہی نے پاکستان کو پچاس سال پیچھے کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کے لیے تمام ادارےاور سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں ۔ سپیکر سندھ نے سیاسی  فلاحی جماعتوں اور عالمی اداروں سے اپیل کی کہ سیلاب زدگان کی بھر پورمدد کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...