وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے نیشنل ڈیزاسٹراوورسائٹ مینجمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان کردیا ہے

Aug 19, 2010 | 21:29

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کا اجلاس ہوا۔ جس میں مسلح افواج کے سربراہان، پانچوں وزرائے اعلٰی، این ڈی ایم سی کے سربراہ اور گورنر گلگت بلتستان نے شرکت کی۔ اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی جبکہ اجلاس میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر اوور سائٹ مینجمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ کونسل کے ارکان اور طریقہ کار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزیدخبریں