”جاوید ہاشمی صاحب ہوش سے کام لیں“

Aug 19, 2011

سفیر یاؤ جنگ
مکرمی! مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان میں ظلم ہو رہا ہے۔ میرا گھر وہاں ہوتا تو علیحدگی کا اعلان کر دیتا۔ اس پر حیرت زدہ ہوں کہ ایک منجھے ہوئے سلجھے قومی راہنما سے اس بات کی توقع نہ تھی۔ جاوید ہاشمی صاحب نے تو پاکستان کے صوبہ بلوچستان پر شیطانی مثلث امریکہ ،بھارت، اسرائیل کو خوش کیا ہے۔ لیڈرتو مشکل وقت میں گھبرایا نہیں کرتے بلکہ عوام کو یکجا اور قوم کی راہنمائی کا اسباب بنتے ہیں۔ جاوید ہاشمی صاحب کیلئے مشورہ ہے کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ بلوچستان کے متعلق ان کے بیان سے ہمیں ذہنی کوفت اور امریکہ، بھارت کو خوشی ہوئی ہے۔(فرحان شوکت ہنجرا، لاہور)
مزیدخبریں