سونے میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور عالمی بحران کے خدشات کے باعث آج پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی اور صرافہ مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ۔آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بائیس سو روپے اضافے کے بعد ساٹھ ہزارچھ سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اٹھارہ سو پچیاسی روپے بڑھ کر اکاون ہزار نو سوبیالیس روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں اسی ڈالر کا نمایاں اضافہ پاکستان میں سونے کی قیمت کو ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح تک لے گیا۔