ٹارگٹ کلنگ،کاروباری زندگی مفلوج ہونے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شرپسندوں کے آگے بے بس پا کر کراچی کی تمام تاجر تنظیموں نے فوج کو شہرکا کنٹرول سنبھالنے کی دعوت دے دی۔

Aug 19, 2011 | 12:47

سفیر یاؤ جنگ
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، کورنگی ایسوسی ایشن ،کراچی چیمبر،ٹریڈرزایکشن کمیٹی اور آل کراچی تاجر اتحاد سمیت کراچی کی تمام تاجر تنظیموں نے شہر میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی ہلاکت پر فوج بلانے کا مطالبہ کردیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر سینیٹر غلام علی نے کہا کہ کراچی میں لاشیں گر رہی ہیں اور حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔کاٹی کے صدر جوہر علی قندھاری،تاجر رہنما ایس ایم منیر اور دیگر تاجروں کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی شخص کی جان و مال محفوظ نہیں حکومت نہ جان کا تحفظ دے رہ ہے نہ ہی کاروبار کا ،کراچی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین صدیق میمن نے حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر امن فراہم نہ کیا گیا تو پیر سے کراچی کی مارکیٹیں اور عید بازار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔تاجروں نے پولیس کو دہشت گرد عناصر کے سامنے بے بس اورحکومت کو سیاسی جوڑتوڑمیں مصروف رہنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انکا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ منظور وسان کو سیاسی حلیفوں کے خواب بہت آرہے ہیں امن کا خواب دیکھ کر اس کی تعبیر سے بھی آگاہ کریں یا اپنی غلطی تسلیم کر کے فوج کو کراچی کا کنٹرول سنبھالنے دیں۔ دوسری طرف لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی حکومت سےمطالبہ کیاہےکہ وہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
مزیدخبریں