نواز شریف نےقومی سلامتی کے اداروں سےکراچی میں قتل و غارت اور بدامنی پر انٹیلی جنس رپورٹس اور صورتحال بہتر بنانے کیلئے سفارشات پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نواز شریف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا مسلئہ براہ راست قومی سلامتی سے منسلک ہے اس لیے قومی سلامتی کے ادارے اس حوالے سے اپنی اطلاعات، تجزیات اور سفارشات منتخب پارلیمان کے سامنے پیش کریں۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے دور میں کراچی کی صورتحال اس حد تک خراب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو برطرف کرنے سے گریز نہیں کیا تھا۔ انہوں نے بحثیت وزیراعظم اپنی حکومت کی قربانی دے کر پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کو بچایا اور شہر قائد کی رونقیں بحال کیں۔ انہوں نے کراچی میں حالیہ فسادات میںمتاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت بھی کی۔ اس سے پہلے سرگودھا سے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی ممتاز خان نون نے میاں نواز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی۔

ای پیپر دی نیشن