دریائےستلج میں پانی کی سطح میں دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا ہے، گنڈا سنگھ والا لے مقام پر اس وقت اڑتالیس ہزارکیوسک کا سیلابی ریلا گزررہا ہے جس کی وجہ سے پانی میں گھرے ہوئے دیہاتیوں کے لیے مزید مشکلات پیداہوگئی ہیں۔ سیلابی پانی نے بھکھی ونڈ،چنداسنگھ والا، پاک پتن، کلنجر، کمال پورہ اور کنگن پور کے دیہات کو بدستور اپنی لپیٹ میں رکھا ہے اور مکینوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔ لوگوں کے شدید احتجاج کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بوٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ ادھر وبائی امراض پھوٹنے کے خدشے کے پیش نظر میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف کیمپس کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔