پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی نے شعیب ملک کو کلیرنس دیتے ہوئے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کا گرین سگنل دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس آج سہ پہر قذافی سٹیڈیم میں چیرمین اعجاز بٹ کی صدارت میں ہوا جس میں انٹیگریٹی کمیٹی کے ممبران جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی شاہ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سے وابستہ مشکوک شخصیات کے حوالے سے ایک انٹیگریٹی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد ان لوگوں کے حوالے سے تحقیقات کرنا تھا۔ ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پر الزام تھا کہ ان کے غیرملکی اکائونٹس میں نوے ہزار پائونڈ ہیں جس پران سے وضاحت طلب کی گئی ،پندرہ اگست کو ہونے والے اجلاس میں شعیب ملک نے کمیٹی کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کیں۔ آج ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے دستاویزات کا جائزہ لے کر مبینہ الزامات سے شعیب ملک کو کلیر کردیا۔ کمیٹی کا کہنا تھاکہ شعیب ملک کے اکائونٹ کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں تاہم انکے نوے ہزار پائونڈ کو غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ شعیب ملک مستبقل میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن