بھارت میں کرپشن کےخاتمے کے لیےسماجی کارکن انا ہزارے کی رام لیلا گراؤنڈ میں بھوک ہڑتال جاری ہے متعدد تنظیموں اورفلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی اناہزارے کی حمایت کا اعلان کردیا

نئی دہلی میں ۔ہڑتال کے موقع پراپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اناہزارے کا کہناتھا کہ ان کا وزن تین کلو کم ہو گیا ہے لیکن عوام کےجذبے سےانہیں نئی قوت ملی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو لوٹ رہی ہے ہمیں ملک کو بچانے کے لئے جنگ لڑنی ہے، وہ کرپشن کے خاتمے تک رام لیلا میدان نہیں چھوڑیں گے۔۔ادھر انا ہزارے سے یکجہتی کیلئے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے جن میں طلباء اساتذہ سمیت ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن اور مایہ ناز گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی انا ہزارے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔اس سےقبل انا ہزارے کو آج صبح تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا ،جیل سے رہائی کے بعد انہوں نےاپنے استقبال کے لئے آئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے ساتھ قافلے کی شکل میں تہاڑ جیل سے رام لیلا میدان کا سفرکیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نےگزشتہ چار روز سے بھوک ہڑتال کرنیوالے انا ہزارے کا چیک اپ کیا۔

ای پیپر دی نیشن