غزہ، تل ابیب (ریڈیو نیوز/ اے ایف پی) جنوبی اسرائیل میں بس اور گاڑی پر فائرنگ اور حملے سے 7افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے۔ ادھر فوجی ترجمان نے بتایا جواب میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے رفاہ پر بمباری کی جس سے 6فلسطینی شہید ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے اسرائیلی قصبے میں نامعلوم افراد نے بارڈر کے قریب بس پر فائرنگ کی جس کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والی صہیونی فوجی گاڑی پر بھی بم حملہ ہوا۔ تیسرا حملہ بھی اردن کے قریب ایک گاڑی پر ہوا۔ ادھر اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے ان حملوں کا الزام حماس پر عائد کر دیا اور دھمکی دی کہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی حملوں کی مذمت کی ہے۔