سیاسی جماعتیں 29 اگست سے قبل تصدیق شدہ کھاتوں کی تفصیل جمع کرادیں، الیکشن کمشن

Aug 19, 2012

اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ وہ مستند چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ سے تصدیق شدہ کھاتوں کی تفصیل 29 اگست سے قبل الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دےں۔ ابھی تک عوامی مسلم لیگ، مسلم لیگ ضیاءاور پختونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت صرف 9 سیاسی جماعتوں نے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ کمیشن کی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ 29 اگست تک اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کر دیں۔ ہر مالی سال کے آخر پر الیکشن کمیشن کی طرح سے سیاسی جماعتوں کی توجہ اس جانب دلائی جاتی ہے کہ وہ 60 روز کے اندر اندر اپنی جماعت کی اکاﺅنٹس کی تفصیلات سے آگاہ کرے، جو جماعتیں اس میں کامیاب نہ ہوں انہیں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جاتے۔ الیکشن کمیشن کے پاس 170 سے زائد جماعتیں رجسٹرڈ ہیں تاہم ابھی تک صرف 9 جماعتوں نے اپنے کھاتوں کی تفصیلات کمیشن کو فراہم کی ہیں۔ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اس میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
الیکشن کمشن

مزیدخبریں