ینگون (آن لائن )مےانمار کی حکومت نے بودھوں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والے تشدد میں بیسیوں افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے ایک کمشن تشکیل دے دیا ہے۔اس بات کا اعلان مےانمار کے صدر تھین سین نے کیا۔ وہ اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کی جانب سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر چکے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے تحقیقات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ’امن کی بحالی میں اہم قدم ثابت ہوگا۔