سعودی عرب،متحدہ عرب امارات ، شام ، مصر،یمن ،لیبیا ،اردن ،ایران اور دیگرخلیجی ممالک میں مسلمان آج عید کا تہوارروایتی جوش وخروش سے منا رہے ہیں ،،سعودی فرماں روا شاہ عبداللھ نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی۔ان کے ساتھ شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے بھی نماز عید ادا کی ۔امام کعبہ نے خطبہ دیا۔بعد میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور اتحاد کے لیے دعائیں مانگی گئیں
۔متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، دیگرخلیجی ریاستوں کے علاوہ امریکا ،کینیڈا میں رہنے والے لاکھوں مسلمان آج عیدا لفطر کی خوشیاں منارہے ہیں۔برطانیہ میں بھی سرکاری طورپر آج عید منائی جا رہی ہے تاہم کچھ مسلمان آج اور کچھ کل عید کا تہوارمنائیں گے۔فلپائن، ملائشیا، انڈونیشیا اور نائیجریاکے مسلمان بھی سعودی عرب کے ساتھ آج عید کی رونقوں سے لطف اٹھارہے ہیں۔بھارت میں چاند نظرنہیں آیا۔ قدیم رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس میں متفقہ طورپر عید پیر کو منانے کا اعلان کیاہے۔
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارت،امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کےکئی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔
Aug 19, 2012 | 18:32