گول گپے

گول گپے بنانے کےلئے اجزا
سوجی:ڈیڑھ کپ۔میدہ:آدھا چائے کا چمچ۔سوڈا:آدھا چائے کا چمچ۔نمک:حسب ذائقہ۔تیل:فرائی کےلئے۔ترکیب:تمام چیزوں کو مکس کرکے پانی سے گوندھ لیں کسی گیلے کپڑے سے ڈھک کر تقریباً 20منٹ کےلئے رکھ دیں تاکہ نرم ہوجائے۔پھر چھوٹے چھوٹے باﺅلز بنا کر رول کرلیں۔یاد رکھیں کہ سائز اتنا ہو کہ آپ ایک ہی نوالے میںکھا سکیں۔اب گرم تیل میں فرائی کر لیں(فرائی کرتے ہوئے چمچے سے پوریوں کی طرح ہلکا سا دباتے جائیں تو گول گپے پھول جائیںگے)۔جب سب فرائی ہوجائیں تو کسی کنٹینر میں ڈالنے سے پہلے مکمل ٹھنڈا کر لیں ورنہ گول گپے نرم ہوجائیں گے۔
فلنگ کےلئے :آلو:حسب ضرورت(ابال کر کاٹ لیں اور تھوڑا سا پیس کر نمک اور لال مرچ پاﺅڈر ڈال کر مکس کر لیں)۔ابلے ہوئے قابلی چنے:حسب ضرورت۔پیس کرنے کےلئے:گول گپوں کے درمیان میں سوراخ کر کے پہلے آلوﺅں کا آمیزہ ڈالیں پھر املی کی چٹنی ڈال کر پلیٹ میں رکھ کر چٹ پٹے پانی کے ساتھ کھانے کےلئے پیش کریں۔
چٹپٹا پانی بنانے کےلئے اجزا:
پودینہ کٹا ہوا:آدھا کپ۔ہرا دھنیا کٹا ہوا:ایک کھانے کا چمچہ۔املی:ایک کپ۔ادرک:ایک انچ کا ٹکڑا۔ہری مرچیں:چار سے پانچ۔سفید زیرہ بھنا ہوا:ایک چائے کا چمچہ۔کالا نمک:آدھا چائے کا چمچہ۔نمک:حسب ذائقہ۔ترکیب:املی ایک کپ نیم گرم پانی میں بھگو کر ایک گھنٹے کےلئے رکھ دیں پھر املی کو چھان کر گاڑھا سا پانی نکال لیں۔چھانتے ہوئے املی کو چمچ کی مدد سے مسل لیںاب املی کے پانی میں پودینہ،دھنیا ،ادرک،ہری مرچیںاور سفید زیرہ ڈال کر گرائینڈ کر کے چٹنی بنا لیں اب اس چٹنی میں اپنی پسند کے مطابق ڈال کر پتلا کر لیں اور پھر کالا نمک اور سادہ نمک ملا کر مکس کر لیں یار رہے کہ کالا نمک اس پانی کا اہم جز ہے اب اس پانی کو فریج میں رکھ دیں۔مزیدار گول گپے تیارہیں۔

ای پیپر دی نیشن