صنعاء(بی بی سی) یمن کے دارالحکومت صنعا میں برطانوی سفارتخانہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دو ہفتے تک بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ صنعت میں موجود تمام سفارت اہلکاروں کو اس وقت واپس بلا لیا گیا تھا جب القاعدہ کے اعلیٰ رہنما¶ں کے درمیان ہونے والی گفتگو پکڑی گئی جس میں ایک سفارت خانے پر حملے کا ذکر تھا۔ امریکہ نے بھی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ایشیا کے کئی ممالک میں اپنے سفارت خانے اور قونصلیٹ کچھ عرصہ بند رکھے تھے۔