اسلام آباد (این این آئی)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے اور زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی کے سائنسدان ملک کے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور خدمات فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کے تعاون سے تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کیلئے زرعی پیداوار میں تیزی اور زیرکاشت رقبے کو بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے۔
”جدید ٹیکنالوجی سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے“
Aug 19, 2013