اسلام آباد ( آئی این پی ) ایف بی آر نے سی این جی پر مزید 6فیصد ٹیکس عائد کردیا ، سی این جی پر جی ایس ٹی کی شرح 26 سے بڑھ کر 31 فیصد ہوگئی ۔ سوئی سدرن و نادرن گیس حکام کے مطابق ایف بی آر نے سی این جی پر مزید 6فیصدٹیکس عائد کردیا ۔ ایف بی آر کی جانب سے 6فیصد ٹیکس عائد کرنے کے بعد سی این جی پر جی ایس ٹی کی شرح 26 فیصد سے بڑھ کر 31 فیصد ہوگئی ہے ۔ سوئی سدرن و سوئی نادرن گیس نے ٹیکس میں اضافے کے بعد نئے بلوں میں اضافی ٹیکس کو شامل کرکے بل جاری کردیئے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورت نے 26 فیصد ٹیکس پر بھی تشویش کا اظہار کیاتھا۔