اسلام آباد (این این آئی) عام انتخابات 2013ءمیں ہونے والی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کےلئے قومی اسمبلی کی مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کے قوائد و ضوابط اور کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق مسلم لیگ ن‘ تحریک انصاف‘ پیپلز پارٹی اور آٹھ دیگر پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس (آج) پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر کے چیمبر میں منعقد ہو گا۔ واضح رہے کہ سپیکر سیکرٹریٹ کو چار روز قبل ہی مجوزہ کمیٹی کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کی طرف سے نامزد کئے گئے اراکین اسمبلی کے نا م موصول ہو گئے تھے۔