مانگا منڈی (نامہ نگار) مانگا منڈی محمد یہ اہلسنت حاجی پارک میں سالانہ تعطیلات کے بعد تعلیمی سال کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔دارالعلوم کے مہتمم مولانا ظہور احمد جلالی نے بتایا کہ دارالعلوم میں شعبہ حفظ اور درس نظامی کی تعلیم دی جاتی ہے ۔درس نظامی کا نصف کورس 5سالوں میں مکمل کروایا جاتا ہے ۔دارالعلوم میں 100سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں ۔جن کے طعام و قیام کا ذمہ درس کے ذمہ ہے جبکہ خواتین کیلئے مدرستہ البنات علیحدہ قائم کیا گیا ہے۔