کراچی / لندن (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ناگزیر مصروفیات کے باعث ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ بھر میں ہونے والے جلسے آج کیلئے ملتوی کردئیے گئے۔ اتوار کوایم کیو ایم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بنا پر میرپور خاص اور کراچی میں ہونے والے جلسے ملتوی کردئیے گئے۔ وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پیر کے روز انہی مقامات پر الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کریںگے۔ الطاف حسین کو میرپور خاص اور کراچی میں تین مختلف مقامات پر ایک ساتھ ٹیلیفونک خطاب کرنا تھا۔