گنڈاسنگھ بارڈر پر بھی پرچم کشائی تقریب منعقد کی جائےگی

گنڈاسنگھ بارڈر پر بھی پرچم کشائی تقریب منعقد کی جائےگی

Aug 19, 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) واہگہ بارڈر کی طرح گنڈا سنگھ والا بارڈر پر بھی پرچم کشائی کی مشترکہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ 10 سے 15 ہزار افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جوائنٹ کوآپریشن پریڈ گنڈا سنگھ والا کی توسیع کے سلسلے میں تجاویز پر غور کے لئے وزیر تحفظ ماحولیات کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیر تحفظ ماحولیات کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی سربراہی میں لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت ہے کہ واہگہ بارڈر کی طرح گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی پرچم کشائی اور پرچم اتارنے کی تقریب بھرپور طریقے سے ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے گنڈا سنگھ والا کی توسیع کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں