ساندہ: بدچلنی کے شبے میں بہن، بھانجی کو سر میں راڈ مار کر قتل کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) بدچلنی کے شبہ میں بھائی نے بہن اور بھانجی کو آہنی راڈ مار کر قتل کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ساندہ کے علاقہ مین ساندہ روڈ سکول چوک کے قریب اسد مرزا جو گزشتہ تین سال سے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے، اس کا سالہ شمس بھی اپنی42سالہ بہن یاسمین اور 20سالہ بھانجی حنا کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز ماں بیٹی گھر میں سو رہی تھیں کہ ملزم نے دونوں کے سر وں پر آہنی راڈ مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم شمس نے بدچلنی کے شبہ میں بہن اور بھانجی کو قتل کیا۔ ایس پی اقبال ٹائون توصیف حیدر نے بتایا کہ ملزم شمس کو گرفتا رکر لیاگیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...