کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ پولیس کے چار اہم عہدے بدستور خالی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکھر خودکش حملے کے بعد سندھ پولیس کے افسران نے ڈی آئی جی کے عہدے پر تعیناتی سے انکار کردیا ہے۔ ڈی آئی جی سکھر کی تعیناتی کیلئے کوئی افسر تیار نہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بھی مزید کام کرنے سے معذرت کرلی۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی فنانس کا عہدہ بھی خالی ہے جبکہ ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس کا عہدہ بھی تاحال خالی ہے۔
عہدے خالی