سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر کے علاقے شوپےاں مےں بھارتی فوجےوں اور پولےس اہلکاروں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پرطاقت کا بے تحاشہ استعمال کر کے متعدد افراد کو زخمی کردےا ہے۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق عےنی شاہدےن نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی اور پولےس اہلکار قصبے کے نائےک محلے مےں عبدالسلام نائےکو، عبدالرشےد مےر ، محمد ےعقوب اور دےگر کے گھروں مےں داخل ہوئے، سامان کی توڑ پھوڑ کی اور کھڑکےوں کے شےشے توڑ دےئے کہ بھارتی پولےس نے قرآن کے اوراق پھاڑ دےئے جس سے لوگ مشتعل ہوگئے ۔ قرآن کی بے حرمتی کی خبر پھےلتے ہی نائےک محلہ ، جان محلہ ، کھانڈے محلہ ، گول چکری اور قصبے کے دوسرے علاقوںکے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے شروع کئے ۔ مظاہرےن بھارت مخالف اور آزادی کے حق مےں نعرے لگارہے تھے۔ عےنی شاہدےن کا کہنا ہے کہ مظاہرےن قصبے کی گلےوں سے گزر رہے تھے کہ بھارتی فوجےوں اور پولےس اہلکاروں نے ان پر لاٹھی چارج کےا اور آنسو گےس کے گولے پھےنکے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ درےں اثناءمقبوضہ کشمےر مےں سرےنگر کے خانےار ، بانڈی پورہ، حاجن ،سنبل اور بارہمولہ علاقوں مےں لوگوں نے جموں صوبے مےں مسلمانوں کے خلاف خوف و دہشت کا ماحول پےدا کرنے والی نام نہاد ولےج ڈےفنس کمےٹےوں کو ختم کرنے کے مطالبے کے حق مےں مظاہرے کئے۔ بھارتی پولےس نے مظاہرےن کو تشدد کا نشانہ بناےا جس سے بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولےس نے بھارت مخالف مظاہروں مےں شرکت کرنے والے تقرےباً بےس نوجوانوں کو بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع سے گرفتار بھی کر لےا ہے۔