وزیراعظم کے ذاتی فوٹوگرافر جگر کے عارضے کے باعث ہسپتال داخل، نوازشریف نے ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی

وزیراعظم کے ذاتی فوٹوگرافر جگر کے عارضے کے باعث ہسپتال داخل، نوازشریف نے ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم پاکستان کے ذاتی فوٹو گرافر ذوالفقار علی بلتی کو جگر میں عارضے کے باعث پولی کلینک داخل کرا دیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی بلتی کوکچھ عرصہ قبل ےرقان کی تشخیص ہوئی تھی تاہم انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ اپناکام جاری رکھا۔ گزشتہ روز زیادہ تکلیف ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال داخل کر لیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت ےابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم کے پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹرآصف کرمانی نے بھی پولی کلینک جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم فوٹوگرافر

ای پیپر دی نیشن