کراچی (آن لائن) جماعت اسلامی کے قیام کو 72 سال مکمل ہو رہے ہےں ،26 اگست 1941ءکو لاہور مےں قائم ہونے والی برصغیر کی اسلامی تحریک جماعت اسلامی 26 اگست 2013ءکو اپنا 73واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے 75 بانی ارکان نے نامور مفکر سیّد ابواعلیٰ مودودیؒ کو جماعت اسلامی کا پہلا امیر منتخب کیا۔ اسلامی نظریہ حیات پر قائم ہونے والی برصغیر کی یہ جماعت نے تقسیم ہند کے بعد بھارت اور پاکستان مےں اپنا علیحدہ تنظیمی ڈھانچہ قائم کیا۔
سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش مےں الگ تنظیمی وجود قائم رکھا۔ یعنی جماعت اسلامی برصغیر اب جماعت اسلامی ہند‘ جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نام سے اسلامی کاز کے لئے کام کر رہی ہے۔
یوم تاسیس