ہنگو (آئی این پی) ہنگو میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بیوہ اپنے 8 سالہ بیٹے سمیت قتل، اس حوالے سے ہنگو پولیس نے بتایا تھانہ سٹی کے حدود میں واقع علاقہ علی آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک بیوہ دلشاد بی بی زوجہ روپیہ گل مرحوم ان کی 8 سالہ بیٹے فیروز ولد روپیہ گل کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔