گوجرانوالہ میں جشن آزادی دنگل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی دنگل ہوا۔ منتظم اعلیٰ فنانس سیکرٹری پنجاب ریسلنگ فیڈریشن محمد ریاض اور گڈو پہلوان چاندی والا تھے۔جھلا پہلوان گوجرانوالیہ نے بشیر نواز گنجن پہلوان بہاولپوریہ کو شکست دے دی۔ دوسرے بڑے جوڑ میں مالو پہلوان فاتح قرار پائے اس کے علاوہ فیاض جھارا پہلوان،عدیل پہلوان،حسنین پہلوان، عثمان پہلوان پٹاں والا،حسن پہلوان،سنی پہلوان،ظہیر پہلوان فیصل آبادی بھی فاتح قرار پائے ۔مہمان خصوصی ارشد ستار چوہدری اور اے سی سٹی عتیق الرحمن نے جیتنے والے بڑے جوڑ کے پہلوانوں میں 20,20ہزار اور 30,30ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...