اسلام آباد دھرنے:سفارتخانوں کی شٹل سروس منسوخ کر دی گئی

اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں اور احتجاج کے باعث سفارت خانوں کے لیے شٹل سروس بند کردی گئی ہے، ڈپلومیٹک شٹل سروس بند ہونے سے  ملک بھر سے آئے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔احتجاج،دھرنوں اور سخت سکیورٹی حصار کے باعث ریڈ زون میں ویزا انٹرویو کے لیے آئے شہریوں کی جانب سے داخلے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج بھی کیا گیا،اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ اعلی افسران کی جانب سے ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں۔واضح رہے کہ ریڈ زون  کی سکیورٹی اور دھرنوں کی وجہ سے ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے اور سخت سکیورٹی کیلئے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...