سیاسی بحران کی ذمہ دار خود مسلم لیگ ن اور نوازشریف ہیں: یوسف گیلانی

لاہور(خبر نگار)ملک کی تیز ی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر غور کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی رہائشگاہ پر پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس  ہوا ۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،  لطیف کھوسہ، مخدوم شہاب الدین ، امتیاز صفدر وڑائچ، رانا شوکت محمود ، راجہ ریاض ، میاں مصباح الرحمن ، عزیز الرحمن چن ، دیوان محی الدین ، اورنگزیب برکی، شوکت بسرا،راجہ عامر ، میاں عبد الوحید ، اسلم گلاور اکرم شہیدی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرعظم سید یوسف رضا گیلانی نے  کہا کہسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا ذمہ دار کوئی اور نہیں خود (ن) لیگ اوروزیر اعظم نوازشر یف ہیں ‘پاکستان میں حکومتیں لانگ مارچ اور دھرنوں سے نہیں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ختم ہوتی ہیں‘حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے وہ عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کر یں ‘اگر حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی تو حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے‘ہم حکو مت نہیں بلکہ جمہو ریت‘آئین وقانون اور ریاست کے ساتھ ہیں‘ سیاست میں لچک ہو تی ہے عمران خان کو بھی آئندہ انتخابات شفاف بنانے کیلئے حکومت سے کسی پیکج پر بات کرنی چاہیے۔ موجودہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت ہونے کے باوجود موجودہ سنگین سیاسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس وقت شریف خاندان 22اہم آسامیوں پر قابض ہے جو اُن کی شہنشاہیت مائنڈ سیٹ کی عکاس ہے۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ  پیپلز پارٹی انتقامی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹائون کے واقعہ کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا ۔   

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...