سول نافرمانی تحریک کا آئین میں کوئی تصور نہیں، عمران کال واپس لیں: آئینی ماہرین

لاہور (وقائع نگار خصوصی) آئینی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ دستور پاکستان میں سول نافرمانی کی تحریک کا کوئی تصور نہیں کیونکہ مذکورہ تحریک سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔ اسلئے تحریک انصاف کے چیئرمین کو کال واپس لینی چاہئے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالحمید رانا نے کہا کہ آئین میں سول نافرمانی کی کوئی گنجائش نہیں۔ عمران کی باتیں اور سول نافرمانی کی کال عقلی طور پر درست ہے مگر اسکو آئین کے مطابق قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری محمد جاوید امین نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک کی کال قابل عمل نہیں کیونکہ اس سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔ عمران خان کو ایسی تجاویز اور کال دینی چاہئے جو دستور کے مطابق اور قابل عمل بھی ہو۔
آئینی ماہرین

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...