خطے میں امن اور ترقی کیلئے افغانستان سے ملکر کام کے خواہشمند ہیں: نواز شریف 95 ویں قومی دن پر حامد کرزئی کو مبارکباد

Aug 19, 2014

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم میاں نوازشریف نے افغانستان صدر حامد کرزئی کو افغانستان کے 95ویں قومی دن پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پڑوسی ملک کے ساتھ تعاون پرمبنی تعلقات کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک عقیدے، ثقافتی، ہم آہنگی اورایک مشترک تاریخ کی بدولت ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کی خواہش ہے کہ خطے میں امن و سلامتی ہو تاکہ خطہ ترقی کرسکے۔ نوازشریف نے کہاکہ دونوں ممالک پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرینگے۔

مزیدخبریں