دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رہینگی‘ ملالہ کا اقوام متحدہ کی تقریب میں اظہار عزم

اقوام متحدہ ( نمائندہ خصوصی) ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ کی تقریب میں ایک بار پھر بچوں کی تعلیم کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملین ڈویلپمنٹ گولز کی ڈیڈ لائن تک 500 دنوں ایکشن کے حوالے سے جاری تقریب میں سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملالہ یوسف زئی سمیت 500 نوجوانوں نے شرکت کی۔ بان کی مون نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلئے اب ہمیں وہ اقدامات کرنے ہیں جس میں زندگیاں بچائی جائیں۔ 2015 کے بعد ترقی کی بنیادیں کھودی جائیں اور امن اور انسانی وقار کے لئے گرائونڈ ورک تیار ہو جائے۔  ملالہ یوسف زئی نے تقریب میں اپنے خطاب کے دوران تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے اردن‘ نائیجیریا‘ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دوروں کا تذکرہ کیا اور دنیا بھر میں ملالہ فائونڈیشن کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ  کیا۔
ملالہ یوسف زئی

ای پیپر دی نیشن