سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخی: پاکستان، بھارت تعلقات کا ہنی مون اڑھائی ماہ بعد ختم

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان بھارت تعلقات کا ہنی مون اڑھائی ماہ جاری رہ کر گذشتہ روز اس وقت ختم ہو گیا جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر مذاکرات منسوخ کر دیئے۔ بھارت کے اس اقدام کی وجہ سے وزیراعظم نواز شریف کی دہلی یاترا بھی رائیگاں گئی حالانکہ دورہ دہلی کی وجہ سے وزیراعظم کو ملک کے اندر کڑی تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث اڑنے والی دھول میں یہ اہم ترین خبر گم ہو گئی اور رات تک یہ خبر کسی ٹی وی چینل کی خبر یا تبصرے کی زینت نہیں بن سکی۔ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے مذکورہ اقدام پر بھارتی اعتراض کی اس لیے اہمیت نہیں کیونکہ پاکستان  بھارت جامع مذاکرات کے آغاز سے اب تک ہمیشہ پاکستانی قیادت حریت رہنمائوں سے مشاورت کرتی آئی ہے۔ یہ معاملہ بھارت کیلئے ہمیشہ تکلیف دہ تو رہا لیکن اعتراض اس لیے نہیں کیا جا سکا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت مذاکرات میں کشمیری ایک فریق تو بہرحال ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...