راولپنڈی : آزادی مارچ سے دلبرداشتہ تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی انچارج اکمل مرزا نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

Aug 19, 2014

راولپنڈی(اے این این) آزادی مارچ سے دلبرداشتہ تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی انچارج اکمل مرزا نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ اکمل مرزا نے کہا ہے  عمران خان اور شیخ رشید کو نوازشریف پر تنقید سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا۔ وہ 70 سال پہلے کیا تھے اور اب کیا ہو گئے ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا میاں شریف کا خاندان قیام پاکستان کے وقت ہی سے کاروبار کرتا آیا ہے۔ محنت، مشقت اور رزق حلال کی کمائی سے مقام پا لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
شمولیت

مزیدخبریں