پنجاب کا آئندہ وزیر داخلہ کون؟ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں میں بحث شروع

Aug 19, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کا آئندہ وزیر داخلہ کون ہوگا؟ اس پر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں میں بحث شروع ہو گئی۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کو اس منصب کیلئے فیورٹ سمجھا جارہا ہے تاہم اُن کے اپنے شہر فیصل میں اُن کے مخالف جن کی شریف فیملی سے قرابت داری بھی ہے۔ رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے خود کیلئے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔ اُن کی طرف سے مخالفانہ رویہ کی خبریں مل رہی ہیں۔ اُدھر خواجہ سلمان رفیق اور سید زعیم حسین قادری میں سے بھی کسی کو اس منصب پر فائز کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں