رشید گوڈیل پر حملہ متحدہ سے مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا: پرویز رشید

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا ایم کیو ایم شہری سندھ کی نمائندگی کرتی ہے جلد ایم کیو ایم کی آواز دوبارہ قومی اسمبلی میں گونجے گی۔ حکومت چاہتی ہے متحدہ اسمبلیوں میں واپس آئے اور اپنے استعفے واپس لے۔ ایم کیو ایم اور ن لیگ میں تنائو کی کیفیت رہی ہے۔ اس لئے مشاورت سے مولانا فضل الرحمن کا انتخاب کیا گیا۔ کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف ہے۔ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن